5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملک میں گیس کی قلت کے باعث فرنس آئل سے بجلی کی مہنگی پیداوار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ مالی سال 11-2010 کے بجٹ میں توانائی کے شعبے میں سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ملک میں گیس کی قلت کے باعث فرنس آئل سے بجلی کی تیاری ڈھائی گنا بڑھ جاتی ہے?حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں توانائی کے شعبے میں سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ ملک میں گیس کی قلت کے باعث بجلی فرنس آئل سے پیدا کی جارہی ہے جس کے اخراجات گیس کے مقابلے میں ڈھائی گنا زائد ہوتے ہیں?نیپرا نے 4 جون 2010 کو کے ای ایس سی کے لیے ایندھن میں اضافی اخراجات 4 ارب 35 کروڑ روپے صارفین میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جسے آئندہ چھ ماہ کے دوران جاری کیا جائے گا?دوسری جانب کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیپرا کی جانب سے ادارے کو ایندھن پر اضافی اخراجات صارفین میں منتقل کرنے کی صرف منظوری دی گئی ہے لیکن یہ ابھی طے ہونا باقی ہے کہ اضافہ کب سے اور کتنا کیا جائے گا?