تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عالمی معیشت کو لاحق خطرات میں اضافہ ہورہا ہے، آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
واشنگٹن…آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کے خطرات میں اضافہ ہورہا ہے اور ماہرین کے پاس معیشت میں بہتری لانے کے لئے بہت کم وقت ہے ? عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نایوکی شینو ہارا کے مطابق Naoyuki Shinohara دنیا کی ترقی یافتہ معیشتیں اب بھی پوری طرح بحران سے نہیں نکل پایئں اور اس میں بہتری کے لئے مذید وقت درکار ہے جبکہ اس حوالے سے معاشی ماہرین کے پاس اپنے ملکوں کے معیشت میں بہتری کے لئے منصوبہ بندی کا کم وقت بچا ہے ?نایوکی شینورا نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ میں عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹوں میں مندی ہونا بھی معیشت کے خطرات کا اشارہ ہے? آئی ایم کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ یونان کا قرض بحران عالمی معیشت میں آنے والی بہتری کو مزید خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس کے لئے ماہرین کو جلد از جلد بہتری کی پالیسی بنانے ہوگی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.