تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

یورپی ممالک کا بحران عالمی معیشت کی بحالی میں رکاوٹ ہے، عالمی بینک

جنگ نیوز -
واشنگٹن…عالمی بینک نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں میں بڑھتا ہوا مالیاتی بحران عالمی معیشت کی بحالی میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے? عالمی بینک کی گلوبل اکنامک پروسپیکٹس پر جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زائد آمدنی والے یورپی ملکوں میں بڑھتے ہوئے قرضوں کے مسائل کی وجہ سے معاشی بحران کے ایک اور دور کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے یورپی ملکوں میں معاشی سست روی کی وجہ سے بینکوں کے غیر فعال قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے، اور معاشی سست روی کا آئندہ دور یورپی اور وسطی ایشیائی ملکوں کو شدید طور پر متاثر کرسکتا ہے? عالمی معیشتمیں بحالی کے باوجود 2010 کے دوران مجموعی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ نو فی صد اور 2011 میں تین اعشاریہ تین فی صد کے درمیان رہنے کی توقع ہے عالمی سطح پر معیشت کی بحالی میں ترقی پذیر ملکوں کا کردار بہتر ہورہا ہے اور معاشی ترقی بین لاقطبی ہوگی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.