تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حالیہ بارشوں سے مرغی کی قیمتوں میں8روپے فی کلو تک کمی

جنگ نیوز -
کراچی…مرغی کے گوشت کی قیمت 8 روپے فی کلو کمی کے بعد 230 روپے ہوگئی? یہ بات پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان معروف صدیقی نے جیو نیوز کو بتائی? انہوں نے بتایا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث رسد میں اضافے اور طلب میں کمی کے باعث زندہ مرغی کی فی کلو قیمت8روپے کمی کے بعد136 روپے جبکہ اس کے گوشتکی قیمت میں بھی8روپے کمی ہوئی ہے اور یہ230 روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہی ہے? معروف صدیقی نے مزید بتایا کہ مرغی کے مقابلے میں انڈے کی قیمت میں3روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی فی درجن قیمت58 روپے ہوگئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.