تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عامر خان کرینا اور کترینا کے لیے کھانا پکائیں گے

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان جو آجکل اپنی پروڈکشن فلم پیپلی لائیو کے چرچوں اور مقبولیت سے بے پناہ لطف اندوز ہورہے ہیں مستقبل میں کرینا کپور اور کترینا کیف کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں?عامر خان نے ناصرف کرینا کپور سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سیف اور کرینا کے لیے اپنی فلم پیپلی لائیو کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کریں گے بلکہ وہ ان کے اور کترینا کے ساتھ مزید فلموں میں کام کرنا بھی پسند کریں گے?کرینا کپور عامرخان کے ساتھ فلم 3 Idiotsمیں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جبکہ کترینا بھی عامر کے ساتھ ایک میگزین کے سرورق پر نمایاں رہ چکی ہیں?عامر کے مطابق وہ جلد یا بدیر ان دونوں کامیاب اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے لیکن فی الحال تو وہ انہیں صرف اپنے ہاتھ سے پکایا ہوا کھانا ہی پیش کرسکتے ہیں ?عامر خان جو آجکل اپنی والدہ سے لذیز کھانے پکانے کی تربیت لے رہے ہیں اس بارے میں بہت پُر امید ہیں کہ دونوں اداکاراؤں کو ان کے لئے خصوصی طور پر پکایا گیا کھانا ضرور پسند آئے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.