5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ثانیہ مرزا آئندہ دو سال میں ٹینس چھوڑ دیں گی،رپورٹ
جنگ نیوز -
برمنگھم…فارن ڈیسک… بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آئندہ دو سال میں ٹینس چھوڑ دیں گی?ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابقبھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ آئند ہ دو برس وہ ٹینس کو خیر باد کہہ دیں گی اور اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دیں گی? ان کا کہنا ہے کہ شادی کے فوری بعد شوہر سے دوری آسان کام نہیں، میں ٹینس کی خاطر اپنی ذاتی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی لہذا دو سال میں ٹینس کو چھوڑ دوں گی?ثانیہ مرزا برمنگھم اوپن مین حصہ لینے کے لیے اس وقت برطانیہ میں ہیں اور شادی کے بعد یہ ان کا پہلا ایونٹ ہے?