تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جرائم میں ملوث بھارتی فوجیوں کو قانون کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
سری نگر… فارن ڈیسک… ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں ملوث بھارتی فوجیوں کو قانون کے کٹہرے میں لا یا جائے اور یہ کہ فوجیوں کو ان کے کئے کی سزا دینے میں بھارتی فوج کا ریکارڈ انتہائی ناقابل بھروسہ ہے?فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ان بھارتی فوجیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تین جوانوں کو جھوٹے مقابلے میں ہلاک کیا? بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ تینوں نوجوان باغی تھے اور ان کو لائن آف کنٹرول پر عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط پر ہلاک کیا گیا، مگر مقتولین کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ اور معصوم تھے جنہیں بھارتی فوج نے ان کی شہادت سے تین دن قبل اغوا کیا تھا?ہیومن رائٹس واچ کے اعل?ی تحقیق دان میناکشی گنگولی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر فوج اس واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دینے میں سنجیدہ ہے تو ان ملزموں کو سویلین عدالت میں پیش کرنے کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے ?انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں کو ان کے کئے کی سزا دینے میں بھارتی فوج کا ریکارڈ انتہائی ناقابل بھروسہ ہے اور ان پر انصاف دینے کے معاملے میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.