تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ججوں کے ریمارکس حتمی نہیں ہوتے، اعتزاز احسن

جنگ نیوز -
اسلام آباد… سینئر قانون دان اور سپریم کورٹ بارکے سابق صدراعتزاز احسن نے کہا ہے کہججوں کے ریمارکس کوئی حتمی نہیں ہوتے، پاکستان میں ایک کے سوا تمام ریفرنڈم متنازع سمجھے گئے? سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت ریفرنڈم کے لئے حکم صادر نہیں کرسکتی،ریفرنڈم کااختیارحکومتی صوابدید پرہے ? اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ وہ کبھی ڈوگر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ? بار کونسل میں گروپوں کی سیاست ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شیخ افضل سے کیس کی فیس لی کوئی جھانسہ نہیں دیا ان کا کہنا تھا کہ فیس لینا وکیل کا حق ہے ،جتنا بڑا کیس ہوگا اسکی فیس بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.