تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت میں پھر اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ذخیرہ اندوزی دوبارہ شروع ہونے کے باعث چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوگیا ہے? کراچی اجناس منڈی کے تاجروں نے جیونیوز کو بتایا کہ منافع خرورں نے چینی کی دوبارہ ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے جس سے ہول سیل مارکیٹ میں اس کی فی کلو قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ58 روپے ہوگئی ہے ? تاجروں کے مطابق اس طرح چینی کی پچاس کلو کی بوری کی قیمت دو ہزار850 روپے سے بڑھ کر29 سو روپے ہوگئی ہے? تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی شعبے میں موجود تمام چینی کے گوداموں میں موجود اسٹاکس کو ریکارڈ پر لاائے تاکہ ذخیرہ اندوز قیمتوں میں من مانہ اضافہ نہ کرسکیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.