5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
طوفان سے گوادر میں 3 سے 8 کروڑ روپے کی کشتیاں تباہ،عبدالقادر بلوچ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان اور بارشوں سے گوادر میں 3 سے 8 کروڑ روپے کی کشتیاں تباہ ہوئی ہیں، گوادر کی صورتحال پر توجہ دی جائے? بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ گوادر میں سمندری طوفان اور بارشوں کی وجہ سے مچھیروں کی 3 سے 8 کروڑ روپے لاگت کی کشتیاں تباہ ہوئی ہیں? حکومت اس طرف توجہ دے تاکہ گوادر اور بلوچستان کے لوگ اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں? گوادر کی صورتحال پر توجہ دی جائے?