تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج میں اضافہ، ہیلی سروس بحال

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج میں اضافہ اور آمد میں کمی ہوئی ہے جبکہ متاثرین کیلئے ہیلی سروس بھی بحال کر دی گئی ہے? گنش پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4760 کیوسک تک پہنچ گیا ہے?سرکاری ذرائع کے مطابق جھیل میں میں پانی کی آمد میں کمی اور اخراج میں اضافہ ہوا ہے، پانی میں اخراج کے سبب جھیل کی سطح میں دو انچ کی کمی ہوئی ہے اور اب جھیل کی سطح 374 فٹ تک پہنچ گئی ہے? اسپل وے کے قریب سے پانی کی پیمائش کرنے میں مشکلات کے باعث گنش پل کے مقام پر جھیل سے پانی کا اخراج مانیٹر کیا جارہا ہے? جہاں پر پانی کا بہاؤ 4760 کیوسک تک پہنچ گیا ہے?دوسری جانب ہنزہ اور گلگت میں موسم صاف ہونے کے بعد ہیلی سروس دوبارہ شروع کردی گئی?جو تحصیل گوجال کے متاثرہ علاقوں کے لوگوں ان کے علاقے تک پہنچا رہی ہے? جبکہ شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا? جس کے ذریعے متاثرہ سامان کی نقل و حمل اور لوگون کی آمدورفت جاری ہے?ادھرسترہ سو افراد پر مشتمل متاثرین کے لئے قائم کئے گئے التت اور کریم آباد کیمپوں میں بیت المال کی جانب سے کھانے کی فراہمی تاحال بند ہے? متاثرین کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کو راشن فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے کھانے پینے کا خود انتظام کرسکیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.