5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بجلی کے نرخ بڑھائے، کے ای ایس سی
جنگ نیوز -
کراچی…ترجمان کے ای ایس سے کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے کے ای ایس سی کے ٹیرف میں اضافہ فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا? ترجمان کے مطابق جولائی 2009سے اب تک کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی کی گئی جس کی وجہ سے پیداوار کے لیے اضافی فرنس آئل خریدنا پڑا، مختلف ذرائع سے بجلی اورپی ایس اوسے مہنگے داموں فرنس آئل خریدنے کے باوجودجولائی 2009سے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا? شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل پر ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب لانڈھی میں سب اسٹیشن کے تار چوری ہونے کے باعث اور گرومندر م باوانی مدینہ فیڈر پر مین کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے? دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرومندر،جہانگیرروڈ، جمشیدروڈ،سولجربازار،پرانی سبزی منڈی،تین ہٹی میں گزشتہ شب سے جبکہ لیاری جنرل اسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے?