تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیفا ورلڈ کپ 2010ء کل سے جنوبی افریقہ میں شروع ہورہا ہے

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ… عالمی کپ فٹ بال 2010ء کل سے جنوبی افریقہ میں شروع ہورہا ہے ?اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی? ٹورنامنٹ میں اٹلی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی? ٹورنامنٹ کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے اور اس ضمن میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں? کھلاڑیوں اورشائقین کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اہلکارہوٹلوں اورگراؤنڈز کے باہر تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ ایئرپورٹس پربھی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں? فیفا نے ورلڈ کپ 2010ء کے افتتاحی میچ کیلئے سیکورٹی کے پیش نظر دہشت گردوں، شرپسندوں اورجیب کتروں کوسٹیڈیم سے دور رکھنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں? میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقہ اورمیکسیکوکے درمیان جمعہ کو نو تعمیرشدہ سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جس کو دیکھنے کیلئے 40ممالک کے سربراہان مملکت اور دیگر اہم شخصیات سٹیڈیم میں موجود ہوں گی? کولمبین گلوکارہ شکیرا فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی?32ٹیموں کو8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے? گروپ اے میں میزبان جنوبی افریقہ، فرانس، میکسیکو، اور یورا گوئے،گروپ بی میں ارجنٹائن، ، نائیجیریا، جمہوریہ کوریا اوریونان، گروپ سی میں انگلینڈ، امریکہ، الجیریا اور سلوانیہ، گروپ ڈی میں جرمنی ، آسٹریلیا ، سربیا اور گھانا، گروپ ای میں ہالینڈ، ڈنمارک، جاپان اور کیمرون، گروپ ایف میں دفاعی چمپئن اٹلی، پیراگوئے، نیوزی لینڈ اور سلواکیہ، گروپ جی میں برازیل، کوریا، آئیوری کوسٹ اور پرتگال جبکہ گروپ ایچ میں میں سپین، سوئٹزرلینڈ اور ہنڈوراس اورچلی کی ٹیمیں ی شامل ہیں?ٹورنامنٹ میں ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.