تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کروڑوں کمانے والے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانا ضروری ہے، فاروق ستار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ زرعی ٹیکس ضروری ہے، چند لاکھ آمدن والے پر ٹیکس ہے لیکن کروڑوں کمانے والے پر نہیں? قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ : بڑے ذمے داروں سے ٹیکس وصول ہونے تک ویٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے، گندم اورگنے کی امدادی قیمت کم کرکے یا زرعی ٹیکس لگاکر 3 سو ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں جبکہ افغان ٹریڈ کی منفی فہرست بڑھا کر سالانہ 100 ارب اور کرپشن روک کر 400 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں? انہوں نے کہا کہ بجٹ روایتی ہے، غیرمعمولی اقدامات کو آئندہ کے لیے اٹھاکر رکھ دیا گیا، معاشی بحالی و ترقی کے ثمرات عوام کو نہیں دیے جارہے، دنیا کے برعکس یہاں 60 فیصد ٹیکس بالواسطہ اور 40 فیصد بلاواسطہ لیے جاتے ہیں? ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بجٹ کے غیرترقیاتی اخراجات 74 اور ترقیاتی اخراجات صرف 26 فیصد میں? انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے ای ایس سی کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر ہم سے مشاورت نہیں ہوئی، اضافہ فوری واپس لیا جائے، بارشوں اور طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، صدر کی جانب سے کراچی اور سندھ کے لیے اعلان کیے گئے پیکج کی رقم 30 جون تک فراہم کی جائے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.