5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
این بی پی نیشنل ہاکی چیمپین شپ دفاعی چیمپین پونچھ نے جیت لی
جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزاد کشمیر میں ہونے والی این بی پی نیشنل ہاکی چیمپین شپ دفاعی چیمپین پونچھ نے جیت لی،فائنل میں کوٹلی کودوگول سے شکست کاسامنا کرناپڑا?چیمپین شپ میں آزاد کشمیر کے آٹھ اضلاع کی ٹیمیں شریک ہوئیں،فائنل میں پونچھ اورکوٹلی کے درمیان دلچپ میچ ہوالیکن مجموعی طورپرپونچھ کی ٹیم چھائی رہی ،پونچھ نے یہ میچ دوصفر سے جیت کرٹائٹل کادفاع کرلیا،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول سہراب نے اسکورکیے?آخر میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے انعامات تقسیم کیے?انہوں نے ایونٹ کے انعقاد کوخوش آئند قراردیا?