تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایران کیخلاف نئی پابندیاں پہلے سے کئی گنا سخت ہونگی، امریکا

جنگ نیوز -
کویٹو… امریکا نے کہاہے کہ ایران کے خلاف عائد کی جانیوالی نئی پابندیاں پہلے کے مقابلے میں کئی گنا سخت ہونگی جوکہ اسے جوہری پروگرام کے حوالے سے معذور کردیں گی? غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے دورے کے موقع پر ایکواڈور کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے خلاف پابندیوں کا چوتھا مرحلہ انتہائی سخت ہوگا اور یہ پابندیاں ایسی ہونگی جن کا سامنا اس سے پہلے ایران کو کبھی نہیں کرنا پڑا? انہوں نے کہاکہ ایران پر پابندیوں کو سود مند بنانے کیلئے عالمی برادری کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.