5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تعلقات بہتر ہوجائیں تو بجلی بحران پر قابو پاسکتے ہیں، بھارتی ہائی کمشنر
جنگ نیوز - کراچی …پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر چیک پوسٹ کی تعمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت اور سفر کو فروغ دیگی?ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں شرت سبھروال نے بتایا کہ واہگہ بارڈر پر چیک پوسٹ کی تعمیر کا کام اپریل2011 تک مکمل ہوجائیگا?انھوں نے کہا کہ پاکستان کے معیشت دانوں کا خیال ہے کہ پاک بھارت تجارت10 ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے?شرت سبھروال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو درآمد اور برآمد کی جانیوالی اشیا کی فہرست کا تبادلہ کرنا چاہئے?انھوں نے کہا کہ سارک ممالک کو بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور توانائی کے شعبے میں کوئی بھی منصوبہ خوش آئند ہوگا جبکہ سارک پلیٹ فارم کے ذریعے ایک ملک سے دوسرے ملک بجلی کی منتقلی کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے?شرت سبھروال نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا15 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے?ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر عبدالمجیدحاجی محمد نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اور تجارت کے فروغ کے لیے امن قائم ہونا ضروری ہے?