5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملتان:گہرے کنویں میں گرنے والے4مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان کے علاقے دنیا پور روڈ پر 80 فٹ گہرے ٹیوب ویل کے کنویں میں 4 محنت کش گر گئے 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد چاروں محنت کشوں کو زندہ نکال لیا گیا ? نکالے جانے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک اور دو کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے ریسکیو حکام کے مطابق اجمل خاکوانی زمیندار کی زمینوں پر لگے ہوئے ٹیوب ویل نے موٹر خراب ہونے کے باعث چار محنت کش اس کی مرمت کے لئے کنویں کے گرد موجود تھے ایک محنت کش کنویں کے اندر اترتے ہوئے سیڑھی سے پاؤں پھسل جانے کے باعث کنویں میں جا گرا اسی دوران جو تین محنت کش کنویں کے کنارے کھڑے ہوئے تھے ان کے بھی پیروں کی نیچے سے مٹی سرک گئی اور وہ بھی کنویں میں جا گرے ریسکیو حکام کے مطابق محنت کشوں میں حاجی محمد نواز ، محمد یاسین ، امام بخش اور اعظم شامل ہیں ?ان چاروں مزدوروں میں سے 3 کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایک کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا?ڈسٹرکٹ ایمر جینسی آفیسر ڈاکٹر وسیم ہاشمی کے مطابق موسم گرما میں اس طرح کے واقعات زیادہ رونما ہوتے ہیں ?گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا ایسا واقعہ ہے ? ان کی بڑی وجہ دیہاتوں میں کام کرنے والے افراد نے حفاظتی آلات کا استعمال نہ کرنا ہے ?