تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حکومت متاثرین طوفان کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی

جنگ نیوز - اسلام آباد … وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت گوادر کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے، سمندری طوفان اور بارشوں کی وجہ سے اس علاقے کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، حکومت نے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے،حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی? بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان سے رکن عبدالقادر بلوچ کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت گوادر سمیت دیگر علاقوں میں سمندری طوفان اور بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے? گوادر ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل علاقہ ہے، وزیراعظم نے دورہ کوئٹہ کے دوران گوادر بھی جانا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکے? گوادر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.