تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حیدرآباد : بیشتر علاقوں سیبرساتی پانی نکال لیا گیا

جنگ نیوز -
حیدرآباد…حیدرآباد میں حالیہ بارشوں کے بعد بیشتر علاقوں سے جمع ہونے والا پانی نکال لیا گیا ہے?حالیہ بارشوں کے بعد حیدرآباد، لطیف آباد، قاسم آباد، ٹنڈو جام سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا تھا?حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر2گیارہ، بارہ جبکہ قاسم آباد، انور ولاز، فراز ولاز، عبداللہ ٹاؤن، بھٹائی ٹاؤن، شیدی گوٹھ سمیت شہر کی سبزی منڈی ، رانی باغ، عید گاہ سمیت متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھی? تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے بیشتر علاقوں سے پانی نکال لیا گیا ہے? مکینوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ضرورت ہے? دوسری جانب قاسم آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ عید گاہ میں اب بھی پانی موجود ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.