تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سیالکوٹ میں زنجیروں میں جکڑے بائیس مزدوربازیاب

جنگ نیوز -
سیالکوٹ …سیالکوٹ پولیس نے ایک ہی خاندان کے زنجیروں میں جکڑے 22افراد کو اینٹوں کے بھٹے سے بازیاب کرلیاہے?پولیس کے مطابق بازیاب کرائے جانے والے خاندان کا تعلق بہالپور سے ہے، ان22افراد کو اڈابھیلو مہار کے بھٹہ خشت کے مالکان منور حسین اور سجاد احمد نے دو ماہ سے یرغمال بنارکھاتھا? بھٹہ مالکان ان افراد سے دن کے وقت محنت مشقت لیتے اور رات کو زنجیروں میں جکڑ کر بند کردیتے? یرغمال خاندان کا سربراہ اللہ دتہ کسی نہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ? اس نے پولیس کو بھٹہ مالکان کے ظلم سے آگاہ کیا جس پر انسپکٹر شاہد اکرام نے بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارکر سب افراد کو بازیاب کرلیا بھٹہ مالکان نذیر احمد ،شہباز اور سجاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.