5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ججوں کی تقرری کا فارمولا، عدلیہ کی آزادی مجروح نہیں ہوگی،عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
پشاور…ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سابق چیئرپرسن عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے جوڈیشل کمیشن میں ججوں کی تقرری کے فارمولے سے عدلیہ کی آزادی مجروح نہیں ہوگی?پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن میں ججوں کی تقرری کیلئے دیئے گئے فارمولے سے عدلیہ کی آزادی مجروح نہیں ہوگی? انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر طریقہ کار بھی ہوسکتا ہے? عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ججوں کی تقرری میرٹ اور قاعدے کے تحت ہونی چاہیے?