5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
معیشت کے استحکام کیلئے امدادنہیں ، تجارت چاہتے ہیں، وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے امدادنہیں ، تجارت چاہتے ہیں?انہوں نے یہ بات برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے وزیراینڈریومچل سے کی ، جنہوں نے ان سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی ? وزیراعظم کاکہناتھاکہ عالمی معاشی بحران نے ڈونر اور امداد لینے والے ملکوں ، کو متاثر کیاہے ? وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے دل و دماغ جیتنے کے لئے تعمیر نو کو ترجیح دینی ہوگی ، متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگا کر فرینڈز آف پاکستان ممالک کو دے دیا گیا ہے?