5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب کے آئندہ بجٹ میں پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، راجا ریاض
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے سینئر وزیرراجاریاض نے کہا ہے کہ پنجاب کے آئندہ بجٹ میں اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کواعتمادمیں نہیں لیاگیااوروزرا کو بھی بجٹ کے بارے میں معلومات بجٹ سیشن میں ہی ملیں گی? لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے راجا ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کوہمیشہ سپورٹ کیامگرپنجاب میں پیپلزپارٹی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے?انھوں نے کہا کہ وفاقی ملازمین کی طرح صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی50 فیصداضافہ ہوگاجس سے ان کی مشکلات میں کمی آئے گی?ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا بجٹ بناتے وقت پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیاجاناچاہیے تھاتاکہ وہ بھی اپنی تجاویز دیتے?