5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فوج کے تعاون سے دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے، بشیر بلور
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ فوج کے تعاون سے دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم اگر کسی علاقے میں طالبان کے دوبارہ اکھٹے ہونے کی اطلاع ملی تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے?پشاور میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جو اضافہ کیا ہے اس پر کم وسائل کے باوجود عمل درآمد کیا جائے گا? بشیر بلور نے کہا کہ رواں سال بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 50 فیصد فنڈز مختص کئے جائیں گے? انہوں نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں ملنے والے فنڈز ہائیڈل پاور جنریشن اور ایریگیشن کے شعبوں میں خرچ کئے جائیں گے?