5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کفایت شعاری!!سابق چیئر مین سینیٹ اور اسپیکرز کیلئے بھی مراعات کی تجویز
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کفاریت شعاری کی دعوے دار حکومت کا عمل دعوو?ں سے کچھ مختلف لگتا ہے کیونکہ سابق اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو موجودہ اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کے مساوی مراعات دینے کی تجویز فنانس بل میں پیش کی گئی ہیں? سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا گیا? سینیٹرز ہارون اختر اور اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ایک طرف کفایت شعاری اور سادگی کی باتیں کر رہی تو دوسری طرف وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہی ہے? اراکین کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے اس تجویز کی تفصیلات طلب کی ہیں? سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تجویز دی کہ خوردنی تیل کی درآمد پر1100 روپے فی ٹن کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے? سینیٹر الیاس بلور نے کہاکہ اگر خام خوردنی تیل پر چھوٹ دی جائے گی تو60 کروڑ روپے کا ٹیکس متاثر ہوگا? بینکوں کی طرح اب منی ایکسچینج، انوسٹمنٹ کمپنیز سے بھی ایک دن میں25 ہزار روپے نکلوانے پر اعشاریہ3 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے ? کمیٹی کی تجویز تھی کہ2009 کے بعد پیداواری یونٹ میں بیرونی قرضوں کے شرح سود پر ٹیکس کی چھوٹ واپس لی جائے?