5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عالمی معیشت میں دباؤ بڑھ رہا ہے،بہتر حکمت عملی اپنانا ہوگی، آئی ایم ایف
جنگ نیوز -
نیویارک …آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں دباؤ بڑھ رہا ہے اور ماہرین کو معاشی ترقی کیلئے بہتری حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی?آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نایو شینو ہارا کے مطابق دنیا کی تیز رفتار معیشتیں اب بھی مالیاتی بحران سے پوری طرح نہیں نکل پائی ہیں اور انہیں ابھی مزید وقت درکار ہے?انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی بھی خطرے کی علامت ہے? انہوں نے مزید کہا کہ یونانی بحران سے یہ خطرات اور بھی بڑھ گئے ہیں اور ماہرین کو جلد از جلد بہتری کی پالیسی اپنانی ہوگی?