5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ : بجٹ میں 85ارب روپے سالانہ ترقیاتی منصوبے متوقع
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال2010-11 کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی منصوبے کے لیے85ارب روپے رکھنے کی توقع ہے? سندھ حکومت ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ رواں مالی سال2009-10میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے75 ارب روپے رکھے گئے تھے جبکہ خرچ اب تک60 ارب روپے ہی ہوئے ہیں ?حکومتی ذرائع کا کہناتھا کہ مالی سال2010-11 کے بجٹ میں سندھ میں تعلیم کے لیے7 ارب50 کروڑ روپے،صحت کے لیے6 ارب50 کروڑ روپے مختص کرنے کی توقع ہے جبکہ تعمیراتی منصوبوں اور سڑکوں کیلئے16 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے?حکومتی ذرائع نے مزیدبتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سندھ میں زرعی شعبے میں فراہمی آب کیلئے6 ارب روپے مختص کرنے کی توقع ہے?