تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بجلی کا شارٹ فال بڑھ کرایک بار پھر ایک ہزار405 میگاواٹ ہو گیا

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کا شارٹ فال بڑھ کرایک بار پھر ایک ہزار405 میگاواٹ ہو گیا ہے?ترجمان پیپکو کے مطابق بجلی کی پیداوار12 ہزار586میگاواٹ جبکہ طلب13 ہزار991 میگاواٹ ہے? اس طرح شارٹ فا ل ایک ہزار405 میگاواٹ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے دوبارہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہو گیا ہے? شہروں میں3 سے5اور دیہات میں8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے? ترجمان کے مطابق کے ای ایس ای کو490 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ہے?ترجمان نے مزید بتایا کہہائیڈل پیداو4984 تھرمل2484 اور آئی پی پیز سے5003 میگاواٹ بجلی حاصل ہوئی?پیپکو ذرائع کے مطابق گیس نہ ملنے اور فرنس آئل بچانے کے لئے متعدد آئی پیز کو بند کر دیا گیا ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.