5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عدلیہ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کراناجانتی ہے، جسٹس ریٹائرڈ طارق
جنگ نیوز -
پشاور…وکیل رہ نما جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا ہے کہ عدلیہ مکمل آزاد ہے اور اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا جانتی ہے?پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا ہے کہ عدلیہ مکمل آزاد ہے اور آئین و قانون کے تحت اپنے فیصلوں پر عمل در آمد کراسکتی ہے? انہوں نے کہا کہ آئین میں کی جانے والی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی کم نہیں ہوئی ہے? جسٹس طارق محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو عدلیہ اور سیاسی جماعتوں سے آزاد ہونا چاہئے? انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کو عدلیہ کا ساتھ دینا چاہئے? جسٹس طارق محمود نے کہا کہ ماضی میں عدلیہ سے غلطیاں ہوئی ہیں، جس کا اعتراف خود عدلیہ نے کیا ہے?