تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

قومی اسمبلی:اپوزیشن کی کڑی تنقید، متحدہ کا زرعی ٹیکس لگانے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے نئے مالی سال کے بجٹ پر تنقید کی ہے،حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ نے زرعی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بڑے ذمہ داروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا ، اس وقت تک ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا ?قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوا تو مسلم لیگ ن کے عبدالقادر بلوچ نے سمندری طوفان کی تباہ کا ریوں کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا گوادرمیں اربوں روپے کا نقصان ہوا،اس پر توجہ نہیں دی گئی ، مسلم لیگ قاف کے چوہدری پرویز ال?ہی نے کہا کہ موجودہ بجٹ ایڈہاک ہے، منی بجٹ ضرور آئے گا? انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم سے چاہے پنجاب کو پانی نہ دیں لیکن اس سے عوام کو سستی بجلی تو دی جاسکتی ہے ، ایم کیوایم کے پارلے مانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ معاشی بحالی و ترقی کے ثمرات عوام کو نہیں دیئے جارہے، دنیا کے بر عکس یہاں60 فیصد ٹیکس بالواسطہ طور پر لئے جارہے ہیں ، بجٹ کے غیرترقیاتی اخراجات74اور ترقیاتی اخراجات صرف26 فیصد ہیں? انہوں نے تجویز کیا کہ گندم اور گنے کی امدادی قیمت کم کرکے یا زرعی ٹیکس لگاکر3 سو ارب کمائے جاسکتے ہیں ، افغان ٹریڈ کی منفی فہرست بڑھا کر سالانہ100 ارب اورکرپشن روک کر400 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار نے کے ای ایس سی کے بجلی نرخوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.