5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جعلی ڈگری : ن لیگ کے ایم این اے کومستعفی ہونے کیلئے 2 روزکی مہلت
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے گوجرانوالہ سے مسلم لیگ )ن(کے رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کو کہا ہے کہ وہ دو روز میں اسمبلی رکنیت سے استعفی? دیں بصورت دیگر11جون کو ٹربیونل اپنا فیصلہ سنادے گا?رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کیخلاف نااہلی کی درخواست ان کے مخالف امیدوار سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری رانا بلال اعجاز نے دائرکر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ مدثر قیوم کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے انہیں نااہل قراردے کر اسمبلی رکنیت ختم کی جائے?درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی نے اپنے ریکارڈ میں مدثر قیوم کی ڈگری کو جعلی قراردیاہے،جس پرجسٹس ناصرسعید شیخ نے مدثر قیوم سے استفسارکیاکہ آیا وہ دو روز میں اسمبلی سے مستعفی ہونا پسند کریں گے یا عدالت اپنا فیصلہ سنائے?عدالت نے کارروائی11جون تک ملتوی کردی?