5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایم ایم اے کے نام پر حکومت کرنیوالوں نے ہی اسے نقصان پہنچایا، منورحسن
جنگ نیوز -
کراچی…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ جو لوگ ڈھائی سال سے متحدہ مجلس عمل کے نام پر حکومت میں موجود ہیں، انھوں نے ہی ایم ایم اے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ?یہ بات انھوں نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی?سید منور حسن کا کہنا تھااسلام آباد میں نیٹوکے کنٹینرزپر حملوں سے امید کی اک نئی کرن نظرآئی ہے?انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈرون حملے کر رہے ہیں اگر عوام ان کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں تووفاقی وزیر داخلہ کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے?سید منور حسن کا کہنا تھاکہ ملکی پالیسی امریکی اشاروں پر رقص کررہی ہے? امریکا اور آئی ایم ایف دوست بجٹ پیش کیاگیاہے ،جس سے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا?