5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اے پی ایم ایس او کا 32واں یوم تاسیس جمعہ کو منایا جائے گا
جنگ نیوز -
کراچی … آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا 32واں یوم تاسیس جمعہ11جون 2010کو ملک بھر میں تنظیمی جوش و خروش سے منایا جائے گا ?اس سلسلے میں سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کارکنان کے اجتماعات منعقد ہوں گے، مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان کے علاوہ حق پرست منتخب نمائندگان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے?قائد تحریک الطاف حسین کراچی سمیت ملک بھر میں 30مقامات پر منعقد ہونے والے یوم تاسیس کے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے ? دریں اثناء اے پی ایم ایس او کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پرملک بھرکے کارکنان میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کئے جارہے ہیں ? واضح رہے کہ 11جون 1978ء کو جامعہ کراچی میں قائد تحریک الطاف حسین نے طلبہ تنظیم اے اپی ایم ایس او کی بنیاد رکھی تھی جس کے بطن سے ایم کیوایم نے جنم لیا جو کہ دنیا بھر میں پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر جانی جاتی ہے ?