تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ:کانگوسے متاثرہ مریضوں کی تعداد8ہوگئی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کانگو وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا فاطمہ جناح چسٹ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ?اسپتال ذرائع کے مطابق سریاب کے علاقے گوہر آباد سے آج دوپہر مزید چار مریضوں کو فاطمہ جناح چسٹ اسپتال لایا گیاان کا تعلق بھی عبدالقادر کے خاندان سے ہے ?عبدالقادر اور ان کا بیٹا محمد بنی دو روز قبل کانگو وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں ?فاطمہ جناح چسٹ اسپتال کے ائسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکڑ ادم خان ناصر نے جیو نیوز کو بتایا کہ گوہر آباد کے رہائشی عبدالقادر اور اس کے خاندان کو کانگو وائرس کی بیماری بیمار بیل کا گوشت کھانے سے ہوئی ہے ?انہوں نے کہا کہ زیر علاج مریضوں کا ہرممکن علاج کیا جارہا ہے?انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کانگو وائرس کے آٹھ کیسز فاطمہ جناح چسٹ اسپتال لائے گئے تھے یہ تمام علاج کے بعد صحت مند ہوگئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.