تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،امریکا

جنگ نیوز -
ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،امریکا

بگوٹا…اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگائے جانے کے بعد امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ? ہیلری کلنٹن نے دورہ کولمبیا کے دوران ایران پر پابندیوں کے لئے ووٹنگ کے حوالے سے امریکی صدر بارک اوباما سے فون پر بات کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں سے ایرانی جوہری عزائم میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی اور ہمارا مقصد ایرن کو جوہری اسلحہ بنانے سے روکنا ہے ?انہوں نے کہا کہ تاہم ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر مذاکرات کے دروازے کھلے رہیں گے ?انہوں نے کہا کہ برازیل اور ترکی ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتی کردار اد ا کرسکتے ہیں جبکہ برازیل کے صدر لولا دی سلوا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرکے مذاکرات کا موقعہ گنوادیا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.