تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پشاور : متنی غازی آباد اور بڈہ بیر میں پولیس چوکیوں پر راکٹ حملے

جنگ نیوز -
پشاور : متنی غازی آباد اور بڈہ بیر میں پولیس چوکیوں پر راکٹ حملے

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ متنی غازی آباد اور بڈہ بیر میں نامعلوم شدت پسندوں نے پولیس چوکیوں پر راکٹ حملے کئے اور فائرنگ بھی کی تاہم جوابی کارروائی میں شدت پسند فرار ہوگئے?پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نواحی متنی غازی آباد میں پولیس چوکیوں پر نامعلوم شدت پسندوں نے اچانک راکٹ فائر کئے اور ھوائی فائرنگ بھی کی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جوابی کارروائی کی اور شدت پسند فرار ہوگئے ?پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے نواحی علاقہ بڈہ بیر ،ٹیلہ بند اور دیگر علاقوں میں پولیس چوکیوں پر بھی فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں ملزم فرار ہوگئے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.