5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہورائیرپورٹ: فلائٹ کینسل ہونے پر مسافروں کا شدیداحتجاج
جنگ نیوز -
لاہورائیرپورٹ: فلائٹ کینسل ہونے پر مسافروں کا شدیداحتجاج
لاہور…لاہور ائیرپورٹ پر لاہور سے کراچی جانے والی نجی کمپنی کی ائیرلائن کی فلائٹ کینسل ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا? نجی کمپنی کی فلائٹ نے لاہور سے کراچی تین بجے روانہ ہونا تھا لیکن روانگی سے صرف آدھا گھنٹہ پہلے مسافروں کو فلائٹ کینسل ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر مسافروں نے کمپنی کے خلاف شدید احتجاج کیا? کئی دیر تک مسافروں اور کمنی ملازمین کے درمیان بحث و تکرار اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا? کراچی جانے والے مسافروں میں ایک ہی فیملی کے چالیس افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے جنازے میں شرکت کے لیے جانا تھا? مسافروں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نجی ائیر لائن کے نمائندوں پر الزام عائد کیا کہ انکے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور کوئی وجہ نہیں بتائی گئی? مسافروں کا کہنا تھا احتجاج پر انہیں متبادل فلائٹ کے ذریعے بھجوانے کا بھی کہا گیا لیکن ایک گھنٹے بعد انہیں پیسے واپس کردیے گئے کہ آپ اپنا بندوبست خود کرلیں? میڈیا کے ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد نجی کمپنی کے ملازمین نے انہیں دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ?