5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: جوہر ٹاؤن میں قحبہ خانے پر چھاپہ،20ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور: جوہر ٹاؤن میں قحبہ خانے پر چھاپہ،20ملزمان گرفتار
لاہور…لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر دس لڑکیوں اور دس لڑکوں کو گرفتار کرلیا?تھانہ جوہر ٹاؤن کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی جوہر ٹاؤن کے ڈی بلاک میں قحبہ خانہ چلایا جارہا ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وہاں چھاپہ مارا تو وہاں سے دس لڑکیوں اور دس لڑکوں کو نازیبا حالت میں گرفتار کرلیا گیا? چھاپے کے دوران قحبہ خانہ سے تین لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم 30بئیر کے ڈبے اور موبائل فونز برآمد کیے گئے? جبکہ قحبہ خانے کا مالک گرفتار نہیں ہوسکا ? پولیس نے پکڑے جانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے?