5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ورلڈ کپ فٹ بال کا کلائمکس ،جنوبی افریقہ کی سڑکوں پر شائقین کا رقص
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…سی ایم ڈی…جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال کا کلائمکس آپہنچا ہے? فٹ بال کے اس سب سے بڑے اور اہم ترین ایونٹ کے شروع ہونے میں کچھ گھنٹوں کا فاصلہ رہ گیا ہے? دنیا بھر سے فٹ بال شائقین کاجوہانسبرگ آمد کا سلسلہ جاری ہے?جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کے ایئر پورٹ کے باہر جشن کا سماں ہے?فیشن کے مختلف انداز اختیار کیے ہوئے بیرون افریقہ سے آنے والے اور مقامی افراد اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے رنگوں کی ٹی شرٹ پہنے خوشی سے رقص کررہے ہیں?انہوں نے فٹ بال ورلڈ کپ کے ماڈل بھی اتھا رکھے ہیں اور دارالحکومت کی سڑکوں پر مختلف کرتب بھی دکھا رہے ہیں?جوہانسبرگ ایئر پورٹ کے بیرونی حصے پر موجود ہزاروں لوگوں کا ہجوم کسی بہت بڑے جلسے کی تصویر پیش کررہا ہے?