5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاس اینجلس :ڈرامہ ’ٹرو بلڈ سیزن تھری‘ کا رنگارنگ پریمیئر
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکا میں ڈرامہ سیریز True Blood Season 3کا رنگارنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں ڈرامے کے اسٹار ز سمیت ہالی وڈ کے فنکار بھی شریک ہوئے? ڈرامہ سیریز True Blood Season 3کا ریڈ کارپٹ پریمیئر امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد کیا گیا جس میں فلمی دنیا کے معروف فنکاروں نے شرکت کی? ہاررفکشن ڈرامہ سیریزTrue Blood ایک ایسے خیالی علاقے کی کہانی ہے جہاں انسان اور خونخوار جانورں کا بسیرا ہے?ٹرو بلڈ کا پہلا حصہ 2008ء میں نشر کیا گیا تھا جس کے ہدایت کار ایلن بول ہیں جبکہ ڈرامے میں مرکزی کردار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ Anna Paquin اور برطانوی اداکار Stephen Moyer نے ادا کیا ہے? True Blood کا تیسرا حصہ 13جون سے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا?