تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد سات ہوگئی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد سات ہوگئی?چمن سے لایا گئے ایک اورمریض کوفاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کرلیا گیا?فاطمہ جناح چیسٹاسپتال ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کانگو وائرس میں مبتلا6جبکہ افغانستان کے علاقے ہلمند سے لایاگیا ایک مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں دو روز قبل سریاب کے علاقے گوہر آباد سے لائے گئے ایک ہی خاندان کے چار مریضوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے جبکہ اسی خاندان کا سربراہ عبدالقادر اور ان کا بیٹا محمد بنی تین روز قبل کانگو وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں فاطمہ جناح چسٹ ہسپتال کے اسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکڑ ادم خان ناصر نے جیو نیوز کو بتایا کہ گوہر آباد کے رہائشی عبدالقادر اوراس کے خاندان کو کانگو وائرس کی بیماری بیمار بیل کا گوشت کھانے سے ہوئی ہے ?انہوں نے کہا کہ زیرعلاج مریضوں کا ہرممکن علاج کیا جارہا ہے?انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کانگو وائرس کے 8 کیسز فاطمہ جناح چسٹ ہسپتال لائے گئے تھے یہ تمام علاج کے بعد صحت مند ہوگئے?انہوں نے بتایا کہ تمام مریضوں کے خون کے نمونے حتمی رپورٹ کیلئے اسلام آباد بھیج دئیے گئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.