5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بولان:مسافر کوچ ، ٹرک سے ٹکراگئی،خاتون سمیت 4افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
بولان…بولان میں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادممیں ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے?لیویز ذرائع کے مطابق صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ بولان میں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت4مسافر موقعے پر جاں بحق اور سات شدید زخمی ہوگئے?ہلاک ہونے والوں میں اب تک صرف ایک شخص کی شناخت ہوسکی ہے جو سندھ کے علاقے ٹھل کا رہائشی ہے،جبکہ باقی تینوں لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی میں منتقل کردیا گیا ہے? مسافر کوچ کا ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا ہے تاہم لیویز فورس نے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیا ہے?