5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی صدر کا فلسطینیوں کیلئے40ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی صدر بارک اوباما نے فلسطینیوں کیلئے40ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل میں اسی سال پیش رفت ہو گی?مشرق وسطی? میں پیدا ہونیوالی نئی صورتحال کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کی ? دونوں سربراہان کے مابین ملاقات کی شیڈول پہلے سے ہی طے تھا ? ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر بارک اوباما نے اسرائیل اور فلسطین سے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشدگی کو ختم کرنے اور صورتحال میں بہتری لانے کے لیے نیا طرز عمل اختیار کر نے کی اپیل کی?انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کی تشویش ناک صورتحال زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی اور یہاں جلد بہتری آجائیگی? اوباما نے کہا کہ ایسے طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے جس سے اسرائیل کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو ترقی کے مواقع بھی مل سکیں جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل پر تمام سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے پر زور دیا ہے?