تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکا کی6سو پونڈ وزنی خاتون موٹاپے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خواہش مند

جنگ نیوز -
نیوجرسی…امریکا کی6سو پونڈ وزنی خاتون اپنا وزن مزید بڑھانے کیلئے پر امید ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بہت جلد دنیا کی وزنی ترین خاتون ہونے کا ریکارڈ توڑ دیں?امریکی ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی42 سالہ ڈونا سمپسن کا وزن272 کلو گرام ہے? ڈونا کا کہنا ہے کہ اس نے بچپن ہی سے اپنا وزن بڑھانا شروع کیا تھا اور اب اس کی منزل اپنا وزن ایک ہزار پونڈوزن تک بڑھا کر دنیا کی وزنی ترین خاتون ہونے کا ریکارڈ توڑنا ہے? ڈونا نے کہا ہے کہ اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کیلئے اسے دو سال کی ضرورت ہے ،جس کے لیے وہ روزانہ12 ہزار کیلوریزکے مساوی اشیا کھا جاتی ہے? ڈونا کے مطابق ایسی خوراکے کے باعث اس کا ہفتہ وار بل6سو سے7سو50امریکی ڈالر آتا ہے ? ڈونا نے دو شادیاں کی ہیں اوران کے دو بیٹے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.