5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سمندر میں موجود یورینیم ایٹمی ایندھن کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے Scripps Research Instituteکے سائنسی محقیقین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ سمندری پانی میں موجود یورینیم ایٹمی ایندھن کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے?ماہرین کے مطابق بحر ی وسمندری پانی میں کم از کم4اعشاریہ5ارب ٹن یورینیم مِلا ہوا ہوتا ہے جو زمین پر پائی جانے والے یورینیم ذخائر سے 1ہزار گنا زیادہ ہے جسے نیوکلیر پلانٹس پر ایٹمی ایندھن بنانے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے?موجودہ دور میں ایٹمی ماہرین ایندھن کی تیاری کے لیے خامUraniniteسے یورینیم کشید کرتے ہیں ?امریکی ماہرین اب ایسا مخصوص کیمیکلLigand تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو سمندری پانی میں سے چارج شدہ یورینیم آئنزکو اپنے ساتھ ملا کر باہر نکال سکے?