تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی: لیاری میں تین افراد کو تشدد کے بعد قتل کردیاگیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ لیاری میں فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہو گئے ?کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہزاد رضا کی نماز جنازہ کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران مظاہرین نے دو بسوں ،کے ای ایس سی کے ٹرک کو آگ لگا دی جبکہ بنک ،پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن سمیت مختلف جگہوں میں توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ?ادھر لیاری میں بھی دو گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ?لیاری کے علاقے سے تین افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ?لیاری کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.