5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
طالبان کے بموں میںHIV جراثیم والی سوئیاں لگا کرحملے
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…طالبان نے افغانستان میں متحدہ افواج کو پسپا کرنے کے لئے نئی حکمتِ عملی اختیار کرلی ہے? ایک برطانوی جریدے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف بر سرِ پیکار برطانوی فوج کو بارود اور بموں کے ہمراہ HIV اور ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض کا بھی خطرہ درپیش ہے? برطانوی فوج کے ایک افسر نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان بموں کے ہمراہ نشہ آور سوئیاں لگا کر زمین میں دفن کررہے ہیں جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ یہ سوئیاںHIV کے جراثیم سے متاثرہیں? بم پھٹنے کی صورت میں یہ سوئیاں فوجیوں کے جسم میں چبھ کر انہیں ہیپاٹائٹس اور HIV جیسے مہلک امراض سے متاثر کرسکیں گی? بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بم ڈھونڈنے والی ٹیموں کوحفاظت کے لئے خصوصی دستانے دئیے جائینگے تاکہ کسی نقصان سے محفوظ رہا جاسکے?