تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے پیچھا کیا جائے گا‘ہیلری کلنٹن

جنگ نیوز -
بگوٹا… امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے پیچھا کیا جائے گا? اتحادی ممالک کی مدد سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے زبانی کلامی کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے?کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں کولمبیا کے صدر الویرو یورائب سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد وں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گاانہیں بھاگنے نہیں دیں گے? امریکی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتحادی ممالک کی مدد سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گااور اس سلسلے میں ان کی بھر پور امداد بھی کی جائے گی،ہم دنیا میں مکمل امن اور استحکام چاہتے ہیں ?ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تھیوری کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی بھی ہے?انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.