5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ نیوز -
سنگاپور…آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے?ایشیائی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل جولائی کے سودے48 سینٹس کمی کے بعد73 ڈالر90سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ جولائی کے سودے52 سینٹس کمی کے بعد73ڈالر75سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے?تجزیہ کاروں کے مطابق گذشتہ روز تیزی کے بعد آج سرمایہ کار منافع حاصل کرنے کیلئے فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے?